ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
کیپشن: ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

ویب ڈیسک: پشاور سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائیکو ارباب کے جسم میں 6 مختلف اقسام کی منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جن میں چرس، کوکین، شراب اور تین نشہ آور ادویات شامل ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سائیکو ارباب کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیاں اور دیگر شواہد جمع کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا تھا۔

ٹک ٹاکر سائیکو ارباب 7 فروری کو پشاور کے علاقے وارسک روڈ پر واقع ایک رہائشی پلازے کے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، مچنی گیٹ تھانے کو متوفیہ کے بھائی محمد یاسین نے اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن وفات پا چکی ہے۔

پولیس کے مطابق، خیبر میڈیکل کالج، پشاور کے فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریباً 8 سے 10 دن بعد موصول ہونے والی رپورٹ میں موت کی وجہ منشیات کا حد سے زیادہ استعمال بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔

یاد رہے کہ پشاور کے ورسک روڈ پر ایک خاتون ٹک ٹاکر 'سائیکو ارباب' پراسرار حالات میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں تھیں۔

Watch Live Public News