نواز شریف 1 ماہ، مریم نواز 1 ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں ، گورنر پنجاب

نواز شریف 1 ماہ، مریم نواز 1 ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں ، گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 1 ماہ میں جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 1 ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ایک ماہ میں وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ وہ اسمبلی نہ توڑنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قائل کرلیں گے، نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا،نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے نام مسترد کیے۔ بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات مقررہ مدت پر ہی ہونے چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔