داسو: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا

داسو: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا

داسو(پبلک نیوز)‌ ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔ داسو واقعہ کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چند دنوں کے لیے معطل کیا تھا۔پراجیکٹ پر کام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا۔

ترجمان واپڈا نے مزید کہا اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہا۔ واپڈا کی کوششوں کا مقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد از جلد بحالی تھا ۔  خیال رہے 14 جولائی کو اپر کوہستان کے مقام پر داسو کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں چینی شہریوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔