ضمنی الیکشن میں‌عوام نے اپنی سیاسی بیداری کا فیصلہ دیا

ضمنی الیکشن میں‌عوام نے اپنی سیاسی بیداری کا فیصلہ دیا
قومی کھلاڑی محمد حفیظ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اپنی سیاسی بیداری اور پختگی کا مضبوط فیصلہ دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کرکٹر محمد حفیظ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے کارکنوں کو ضمنی الیکشن میں فتح پر دلی مبارک دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے سیاسی قائدین ضمنی الیکشن کے نتائج کو کس انداز میں لیتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی عوام کیلئے کچھ کیا جائے کیونکہ ایک بار پھر آپ کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے۔ https://twitter.com/MHafeez22/status/1548828750061703168?s=20&t=9Gy0j25zJNmH6i6fTy9l_g خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے تمام مخالفین کو شکست دیدی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 20 حلقوں میں سے 15 جبکہ مدمقابل جماعت ن لیگ کے حصے میں صرف 4 نشستیں آئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔