ویب ڈیسک : کھیلوں کے عالمی مقابلے سے عین پہلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کار کیفے کی چھت پر چڑھ دوڑنے کے بعد خوف پھیل گیا ۔ ایک ہلاک چھ زخمی ہو گئے۔
یادرہے فرانس میں ان دنوں اولمپکس گیمز کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس لیے سکیورٹی انتظامات غیر معمولی ہیں ۔ اس کے باوجود یہ واقعہ پیش آنا حیران کن ہے۔
کار چلانے والا ڈرائیور موقعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ گاڑی میں سوار اس کا ساتھی دھر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار سوار نشے کی حالت میں تھے۔ اس کار سوار سمیت کار بھی پولیس حراست میں ہے لی گئی ہے۔جبکہ ڈرائیور فرار ہو چکا ہے۔
فرانس میں 26 جولائی سے اولمپکس کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ شمالی پیرس میں پولیس کی بھاری نفری نے اس کیفے اور لی راموس بار کے ارگرد کے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔