ٹرمپ کو ہٹلر کہنے والے جےڈی وینس کون ہیں؟

ٹرمپ کو ہٹلر کہنے والے جےڈی وینس کون ہیں؟
کیپشن: Who is JD Vance who called Trump Hitler?

ویب ڈیسک: متوسط طبقے کے امریکیوں کے ترجمان کے طور پر اپنی پہچان بنانے والے ری پبلکن سینیٹر جے ڈی وینس ٹرمپ کی پارٹی کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار ہیں۔ تاہم یہ بھی سچ ہے کہ وہ ٹرمپ کی پچھلی صدارتی الیکشن کمپین میں ان کے سخت مخالف تھے اور انہیں ہٹلر جیسا لقب بھی دے چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جے ڈی وینس نے ری پبلکن کنونشن میں کام کرنے والے امریکیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ میں آپ کو وہ سب دوں گا جو میرے پاس ہے۔ 39 سالہ جے ڈی وینس نے اپنے مشکل بچپن سے لے کر یو ایس سینٹ تک کا مکمل سفر عوام کے سامنے بیان کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ ماضی میں سینیٹر جے ڈی وینس ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت شخص بھی قرار دیا تھا۔ خلاف توقع سینیٹر جیمز ڈیوڈ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھڑے ہوئے جب بہت سے اہم ری پبلکن رہنماؤں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

نیور ٹرمپ کی اصطلاح:

ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ جے ڈی وینس 2016 تک ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حد تک مخالف تھے کہ 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران ’نیور ٹرمپ؛ کی اصطلاح استعمال کی تھی، جس کا مطلب تھا ’ ٹرمپ کبھی نہیں‘، اس مہم میں وہ پیش پیش تھے۔

ٹرمپ کو گھٹیا اور ہٹلر کیوں کہا؟

1984 میں ریاست کے ایک چھوٹے سے شہر مڈل ٹاؤن میں پیدا ہونے والے سینیٹر نے ٹرمپ کو ’امریکی ہٹلر‘ قرار دے چکے ہیں، 2016 میں اپنے ایک بیان میں جے ڈی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ لوگوں کو دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا موقع دے رہے ہیں۔

مثلا میکسیکن تارکین وطن یا وہ لوگ جو چین کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں یا ڈیموکریٹ پارٹی کے اشرافیہ وغیرہ۔

جبکہ ڈینس کا مزید کہنا تھا کہ میں فیصلہ نہیں کر پا رہا ہوں کہ ٹرمپ ایک گھٹیا شخص ہیں یا امریکا کے ہٹلر ہیں۔

جےڈی وینس کی سوانحہ عمری کی ریکارڈ فروخت: 

حیرت انگیز طور پر وینس ٹی وی پر بطور سیاسی تجزیہ کار بھی سامنے آ چکے ہیں، جبکہ اپنی سوانح عمری پر کتاب لکھ چکے ہیں، کتاب کی شہرت کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 15 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ یہ کتاب 2016 میں ’ہلبلی ایلیجی‘ کے عنوان سے پبلش ہوئی تھی۔

ٹرمپ سے معافی:

تاہم 2022 میں وینس نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے قبل ٹرمپ سے معافی مانگی تھی، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت انہیں حاصل رہی۔

ٹرمپ کی مہم ’میک امریکا گریٹ اگین‘ میں بھی وینس نے اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ وینس کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے روس کے خلاف یوکرین کو دی جانے والے امداد پر شکوک کا اظہار کیا۔

جے ڈی وینس کا بھارت سے کیا رشتہ ہے؟

دوسری جانب حیرت انگیز طور پر وینس کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے، سینیٹر جے ڈی نے 2010 میں بھارتی نژاد اوشا سے شادی کی تھی، دونوں کی ملاقات 2010 میں طالب علمی کے دور میں ہوئی تھی۔

اوشا ایک بھاتی تارکین وطن کی بیٹی ہیں، جو کہ سان ڈیاگو کے قریبی علاقے میں پلی بڑھی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اوشا اس وقت سان فرانسسکو کی ایک قانونی فرم میں ٹرائل اٹارنی تعینات ہیں چیف جسٹس جان جی رابٹس جونیئر کی معاون بھی ہیں۔

جبکہ وینس کالج کے زمانے سے ہی اپنی اہلیہ کو اپنا ’روحانی رہنما‘ سمجھتے ہیں، امریکی میڈیا کو انٹرویو میں اوشا نے بتایا کہ مجھے جے ڈی پر اعتماد ہے اور میں واقعی ان سے پیار کرتی ہوں لہٰذا ہم دیکھیں گے کہ اب ہماری زندگی میں کیا ہوتا ہے۔

Watch Live Public News