مظفرآباد(پبلک نیوز) انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو آزاد جموں و کشمیر سے شدید دھچکا، راجہ فاروق حیدر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان کا مسلم لیگ نواز سے علیحدگی کا اعلان. سردار میر اکبر خان نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا، انہوں نےچیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس بھی ملاقات میں شریک ہوئے. سردار میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان تحریک انصاف نے سردار میر اکبر خان کو ایل اے-16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے.