ویب ڈیسک: موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ٹیکنالوجی نے دنیا کو ہر لحاظ سے بدل دیا ہے۔ سوشل میڈیا نے اس کو مزید ایڈوانس کر دیا۔ فیس بک بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے۔
فیس بک اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ کچھ نہ کچھ نیا متعارف کرا رہا ہوتا ہے۔ اب ایک اور فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ نئی سہولت فیس بک پر پیج چلانے والوں کے لیے ہے۔
فیس بک پیج کے ذریعہ اب پوڈ کاسٹ اپلوڈ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ یہ فیچر 22 جون سے دستیاب ہو گا۔ اس سہولت کے تحت آپ پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ فیس بک پیج کے ساتھ لنک کر سکیں گے۔ جس کے بعد یہ نیوز فیڈ پر صارفین کو نظر آئے گا۔