اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹیان ٹرنر کی ملاقات۔ آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کا باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال۔
خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں ہونیوالی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو سراہا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی تزویراتی جہت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم۔ برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔