کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کا بہترین طریقہ

کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کا بہترین طریقہ
جب جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ دل کی صحت کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں ہوتی، اس لئے ضروری ہے کہ آپ صرف صحت بخش غذائیں کھائیں۔ اچھا کولیسٹرول ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ صحت مند خلیات کی تشکیل میں مدد کرتا ہے، لیکن اگر برا کولیسٹرول بہت زیادہ بڑھ جائے تو ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں ٹرانس فیٹ ہو۔ یہ ہماری صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ اسی لئے ڈاکٹر بھی اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بسکٹ اکثر لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ بسکٹ کھانے کا کولیسٹرول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیادہ تر کوکیز میں ٹرانس فیٹ ہوتا ہے جو صحت کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں ہوتا۔ میٹھے اور مکھن سے بنے بسکٹ نہ کھا کر خود کو اور اپنے خاندان کو بچائیں۔ فروزن فوڈ آج کی دنیا میں فروزن فوڈ کا رجحان پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ جب بھی آپ بازار سے ایسی چیزیں خریدیں تو ان کے پیکٹ میں ٹرانس فیٹ کی سطح ضرور دیکھیں۔ بہتر ہے کہ آپ گھر میں تازہ کھانا پکائیں ۔ کیک اگر آپ زیادہ تر پیک کئے گئے کیک کے پیکٹ پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس میں 'زیرو ٹرانس فیٹ' لکھا ہوا ہے، لیکن صارفین اس سے دھوکا کھا جاتے ہیں، کیونکہ یہ مقدار دراصل 0.5 گرام کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ اگر آپ تقریباً 2 گرام ٹرانس فیٹ کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو اتنی ہی کیلوریز ملے گی جتنی چینی کھانے سے اور آپ کا کولیسٹرول بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ فرنچ فرائز ہم میں سے اکثر لوگوں کو فرنچ فرائش بہت پسند ہیں۔ اس کا ذائقہ بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے لیکن اس کو فرائی کرنے کے لئے ہائیڈروجنیٹڈ فیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔