پیپلزپارٹی اورن لیگ کاپنجاب کےضمنی الیکشن ملکرلڑنےکافیصلہ

پیپلزپارٹی اورن لیگ کاپنجاب کےضمنی الیکشن ملکرلڑنےکافیصلہ
لاہور: پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہوگئی، ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی چودھری ظہیر نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کا ساتھ دینے کا غیر مشروط اعلان کردیا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں پہلی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی، دونوں جماعتیں مل کر تحریک انصاف کے کرنل شبیر اعوان کے خلاف الیکشن کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں،ہم مل کر ملک کے تمام مسائل کا حل کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چودھری ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے غیر جمہوری کردار کو مل کر بھگائیں گے، الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا آصف علی زرداری کا فیصلہ ہے۔ خیال رہے کہ راجہ صغیر احمد نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، راجہ صغیر احمد کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کی سیٹ چھوڑنا پڑی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔