'حکومت کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا'

'حکومت کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا'
لاہور: سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا، انوکھے لاڈلے کی4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا،وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کرونگا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ صدر پی پی پی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کی4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔