آئی سی سی نے ’’جسٹس لیگ سائنڈر کٹ‘‘ ورژن جاری کر دیا

آئی سی سی نے ’’جسٹس لیگ سائنڈر کٹ‘‘ ورژن جاری کر دیا

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بین الاقوامی سٹار پلیئر کو جسٹس لیگ سائنڈر کٹ کے کرداروں میں ڈھالا گیا ہے۔

آئی سی سی نے سائنڈر کٹ کے ہیش ٹیگ کو استمال کرتے ہوئے ٹائٹل میں 'یونائٹ دی لیگ' لکھا۔ آئی سی سی کے جسٹس لیگ ورژن میں عالمی شہرت یافتہ 6 کرکٹرز کو مختلف کرداروں میں ڈھالا گیا ہے۔

اس تصویر میں جگہ بنانے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی جسٹس لیگ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، انگلش آل راونڈر بین سٹروک، ویسٹ انڈین کھلاڑی کیرن پولارڈ اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر ایلیزے پیری شامل ہیں۔

تصویر میں مداحواں نے بابر اعظم کو دی فلیش جبکہ ویرات کوہلی کو ایکوا مین کے کردار میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ تصویر میں بین سٹروک کو بیٹ مین کے کردار میں دکھایا گیا جبکہ ایلیزے پیری کو ونڈر وومن کا کردار دیا گیا اور کین ولیمسن کو سپرمین کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس لیگ سائنڈر کٹ آج ایچ بی او میکس کے تعاون سے دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔