ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے بلومبرگ اکنامکس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھرتی مارکیٹوں میں پاکستانی ڈالر بانڈز کی بہترین کارکردگی رہی۔ "ایلینز جی آئی" اور "بلیو بے" نے آئی ایم ایف کی غیریقینی صورتحال پر پاکستان بانڈ ہولڈنگز کو کم کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا منشور آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق ہے، پاکستان بانڈز میں رواں سال تقریباً 25 فیصد اضافہ، ابھرتی مارکیٹوں میں بہترین رہے۔ پاکستان کا 6 ارب ڈالر کا نیا آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کا منصوبہ تھا۔ ایکواڈور کے بعد ابھرتی مارکیٹوں میں پاکستانی ڈالر بانڈز کی بہترین کارکردگی رہی۔
بلومبرگ نے مزید لکھا کہ شریف کی گزشتہ انتظامیہ کے پاس اصلاحات لانے کا ٹھوس ٹریک ریکارڈ تھا۔ مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور مالیاتی خسارے کو کم، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو بہتر کرنا ہے۔