(ویب ڈیسک )ورلڈ اور اولمپک چیمپئین بھارتی جیو لین تھرور نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کیلئے آواز بلند کر دی ۔
بھارتی جیولین تھرو نیرج چوپڑا نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے ، ارشد ندیم جس پائے کے ہیں ان کے لئے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ،پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اور اسپورٹ کر سکتی ہے۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ میری حکومت بھی میری اسپورٹ کررہی ہے ، ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے مجھے یقین ہے جیولین بنانے والے ارشد ندیم کو اسپانسر کر کے خوش ہوں گے، ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہئے یہی میری درخواست ہے ۔
خیال رہے کہ جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لئے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔