کراچی: تیز آندھی سے نجی بینک شیشے ٹوٹ کر روڈ پر گر گئے

کراچی: تیز آندھی سے نجی بینک شیشے ٹوٹ کر روڈ پر گر گئے

کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد میں تیز آندھی اور ہواؤں کے بعد آئی آئی چندری روڈ پر نجی بینک کی عمارت کے شیشے ٹوٹ کر روڈ پر گر گئے۔ حالیہ شدید موسمی اثرات کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے تنبیہہ جاری کر دی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شدید موسمی اثرات، بارش طوفان اور تیز ہواؤں میں شہری احتیاط برتیں۔ بجلی کے تار، پی ایم ٹی اور انفراسٹرکچر سے دور رہیں۔ بجلی چوری کیلئے کنڈوں کا استعمال خطرناک حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری خصوصی احتیاط برتیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ کچھ مقامات پر بجلی کے تاروں پر درخت گرنے سے پاور انفراسٹرکچر متاثر اور تار ٹو ٹ سکتے ہیں۔ کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر کچھ مقامات پر عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔