روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا، بارش کے بعد بجلی غائب

روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا، بارش کے بعد بجلی غائب

کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں اندھیروں کا راج، مختلف علاقے بارش کے بعد اب بھی بجلی سے محروم، کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی، گولیمار، پاک کالونی، لیاری اور کیماڑی کے علاقوں میں بجلی بند ہے۔ اسکیم33گلزار ہجری روڈ پر بھی کئی گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ فیڈرل بی ایریا، پاپوش، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں بجلی تعطل کا شکار ہے۔ گلشن معمار اور گڈاپ کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی نام کی کوئی چیز نہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملیر، ماڈل کالونی، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ 300کے قریب فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بارش کے دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پی ایم ٹی گرنے والے علاقے میں کے الیکٹرک کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔