جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں کبھی خوشحالی نہیں آتی

جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں کبھی خوشحالی نہیں آتی
پبلک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے چوروں ڈکیتوں کو ہم پرمسلط کیا ہے، پاکستانی قوم کبھی غلامی برداشت نہیں کرے گی۔جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں کبھی خوشحالی نہیں آتی. پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ ہے جب تک پاکستان کے وکیل کسی بھی تحریک میں شامل نہیں ہوتے وہ کامیاب نہیں ہوتی، آج وکلاء نے زبردست اجتماع منعقد کیا، میرے وکلاء پہلی چیز سن لو قائداعظم اور علامہ اقبال وکیل تھے، پاکستان کی اس حقیقی تحریک میں سب نے شامل ہونا ہے. عمران‌خان کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کے تحت جو رجیم تبدیل کی گئی اسکو مستردکرتے ہیں، اب میں میرے لیے نہیں اپنے بچوں کے لیے ایک غیریت مند قوم بنانا ہے، اسلام آباد میں سب کو دعوت دے رہا ہوں، جمعہ کو ملتان کے جلسے میں آپکو تاریخ بتاؤنگا، آپ سب نے شرکت کرنی ہے، اپنے وکلاء کے لیے میں لیکچر تیار کیا ہوا تھا لیکن جلسے پر بھی جانا ہے اس لیے تفصیلی بات نہیں ہو سکتی، یہ لوگ ہمارے اوپر مسلط کیے گے یہ ہر حربہ استعمال کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے وکلاء کی ضرورت ہے، یہاں قانون کی حکمرانی کے خلاف اتنی بڑی واردات ہوئی ہے،، یہ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہو سکتا کہ انکو لیڈر بنا دیا جاتا، یہ اپنے کیسسز کو ختم کرانے اور این آر او لینے آئے ہیں، یہ غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں، میرے وکلاء آپکو جس تحریک کے لیے دعوت دے رہا ہوں، وہ سیاست نہیں ہے ایک جہاد ہے، جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں کبھی خوشحالی نہیں آتی، میں ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے آیا ہوں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔