حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے، عطا تارڑ

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے، عطا تارڑ
پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو 172 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں مسلم لیگ ن کے 160، پیپلز پارٹی کے 07 ایم پی ایز، احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ، قاسم لنگاہ، جگنو محسن، معاویہ اعظم طارق شامل ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے 25 ارکان ان کے علاوہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی رائے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے،وقت سے پہلے خوشیاں نہیں منانی چاہئیں، 26 ایم پی ایز کا الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پنجاب حکومت ختم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی،لگتا ہے تحریک انصاف پرویزالہٰی کے ساتھ دھوکا کر رہی ہے،ثابت کرنا ہوگا 25 ارکان نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی. ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ثابت کیا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی،تحریک انصاف کی درخواست تھی کہ انہیں ڈی سیٹ کریں،یکم یا2اپریل کو تحریک انصاف کی کوئی پارلیمانی میٹنگ نہیں ہوئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔