ممتاز دانشور اور کالم نگار اجمل نیازی انتقال کر گئے

ممتاز دانشور اور کالم نگار اجمل نیازی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

اجمل نیازی 1947 میں موسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوئے، گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ کالج لاہور اور ایف سی کالج میں لیکچرر رہے۔ ڈاکٹر اجمل نیازی روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں ‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔

اجمل نیازی نے 45 سال ادب کی خدمت میں گُزارے، انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں شاعری کی۔اجمل نیازی کی تصنیفات میں جل تھل ،محمد الدین فوق ، بے نیازیاں ، مندر میں محراب اور سوانح حمید نظامی شامل ہیں۔ نامور شاعر اجمل نیازی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔