نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورے ادھورے چھوڑنے کی داستان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورے ادھورے چھوڑنے کی داستان
ویب ڈیسک: پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ نے اس سے قبل بھی کئی دورے ادھورے چھوڑے۔ کیوی ٹیم نے 1987 کے دوران سری لنکا کا دورہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ اس وقت کولمبو میں دھماکہ ہوا تھا، دھماکہ کو وجہ بنا کر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کا اچانک ہی وطن واپس روانہ ہو گئی۔ سری لنکا ہی کا ایک اور دورہ کیوی ٹیم نے ادھورا چھوڑا تھا۔ 1992 میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سری لنکن دورہ پر آئی ہوئی جب ہوٹل کے باہر ایک دھماکہ ہو گیا۔ کیوی ٹیم نے اس دھماکہ کو بنیاد بنا پر دورہ منسوخ کر دیا۔ پاکستان کا دورہ بھی نیوزی لینڈ نے پہلی بار منسوخ نہیں کیا۔ 2001 میں کیوی ٹیم دورہ پاکستان آ رہی تھی۔ ٹیم ابھی سنگاپور میں موجود تھی جب نائن الیون کا واقعہ رونما ہو گیا۔ اس کو جواز بنا کر کیوی ٹیم وہیں پلٹ گئی اور دورہ منسوخ کر دیا۔ اگلے برس یعنی 2002 میں ایک بار پھر کیوی ٹیم نے پاکستان دورہ کرنا تھا جو ایک چھوٹے سے واقعہ کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔ اس وقت کراچی میں ایک فرانسیسی انجینئر پر خودکش حملہ کو جواز بنایا گیا۔ 2021 کا دورہ بہت اہم تھا۔ کیونکہ 2002 کے بعد کیوی ٹیم پہلی بار پاکستان آئی تھی۔ اس دوران ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جانا تھی مگر سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر میچ سے محض کچھ دیر پہلے دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔