مسافر ٹرینوں، مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فی صد اضافہ

مسافر ٹرینوں، مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فی صد اضافہ
لاہور: مسافر ٹرینوں، مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فی صد اضافہ کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری ہیں ۔ پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فی صد اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرینوں کے کرایہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا۔ خیال رہے کہ 1 ستمبر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی پاکستان ریلوے نے ٹریوں کے کرایوں میں اضافہ کیا تھا. ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ تھا ، اسی طرح پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 16 اگست کو بھی محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔ محکمہ ریلوے نے 17 اگست سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔