بھار ت میں کورونا سے ریکارڈ 1619 اموات

بھار ت میں کورونا سے ریکارڈ 1619 اموات

بھارت میں روزانہ کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

چوبیس گھنٹوں میں 1،619 اموات اور 273،810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 ملین اوراموات کی مجموعی تعداد 178،769 ہو گئی ہے۔ بھارت کے اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی فراہمی کی کمی کا سامنا ہے اور دارالحکومت نئی دہلی میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد اب ڈیڑھ کروڑ ہے جو عالمی سطح پر امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی سوشل میڈیا پر عوام کی جاب سے بستروں، آکسیجن سلنڈروں اور ادویات کی کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اعداد و شمار میں 68،000 سے زیادہ نئے انفیکشن دکھائے گئے ہیں۔ بڑھتے ہوئے انفیکشن کے باوجود سیاستدان ریاستی انتخابات کے لئے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالتے رہے۔ دارالحکومت نئی دہلی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 25،000 سے زیادہ کیسوں کے ساتھ بدترین متاثرہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز دیر سے ٹویٹ کیا کہ شہر آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایک ہنگامی صورتحال بن گئی ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔