کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا انتقال کرگیا

کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا انتقال کرگیا
لزبن (ویب ڈیسک ) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن بچوں میں سے ایک نومولود بیٹا چل بسا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کے انتقال کی خبر دی۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں2 جڑواں بچوں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، لیکن لڑکا پیدائش کے عمل کے دوران ہی انتقال کر گیا۔ رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے کے انتقال پر بہت دکھ ہے کہ جسے صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں، البتہ بچی کی پیدائش کچھ امید اور جینے کی طاقت دیتی ہے۔ اپنے بیان میں کرسٹیانو رونالڈو نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔بیان کے آخر میں رونالڈو نے لوگوں اور مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بہت پریشان ہیں اور اس انتہائی مشکل وقت میں رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بیٹے کی موت پیدائش کے عمل کے دوران ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ رونالڈو نے اکتوبر 2021ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 28 سالہ پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ جڑواں بچوں کی توقع کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔