سمارٹ فون نے بچائی یوکرینی فوجی کی جان

سمارٹ فون نے بچائی یوکرینی فوجی کی جان
کیف ( ویب ڈیسک ) سمارٹ فون کی وجہ سے یوکرینی فوجی کی جان بچ گئی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے. تفصیل کے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یوکرین کے دو فوجی آپس میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں. دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ سمارٹ فون کی وجہ سے موت ان کو چھو کر چلے گئی. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوجی نے اپنی جیب سے فون نکالا اور اندر دھنسی گولی دکھائی۔ خبر کے مطابق یوکرینی فوجی کو جو گولی لگی اس کی لمبائی 7 اعشاریہ 2 ملی میٹر تھی۔ یہ گولی موبائل کے پچھلے حصے میں پھنس گئی تھی۔ اگر یہ گولی جسم کے آر پار ہوتی تو سپاہی کی موت واقع ہو سکتی تھی۔ سب سے پہلے یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ Reddit پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ 30 سیکنڈ کے اس کلپ میں یوکرین کے ایک فوجی کو اپنی جیب سےسمارٹ فون نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور موبائل کے پچھلے حصے میں ایک گولی لگی ہوئی ہے کہ جسے روسی فوج نے فائر کیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں‌افراد دیکھ چکے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔