ویب ڈیسک: جاپانی شہریوں کو دہشت گردوں نے چینی سمجھ لیا،دوسری گاڑی ڈرائیور نے بھگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی 2 گاڑیوں پر سوار تھے، جیسے ہی گاڑی لانڈی مانسہرہ کالونی میں اٹک پیٹرول پمپ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود پہلے سے دہشت گردوں نے آگے والی گاڑی پر فائرنگ کی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں گاڑی کے اندر سے بھی فائرنگ ہوئی۔
پیٹرول پمپ سے کچھ فاصلے پر موجود پولیس موبائل نے فائرنگ کی آواز سنی تو اسپاٹ پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگے والی گاڑی کے قریب پہنچ کہ خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، تاہم فورچونر گاڑی کا غیر ملکی ڈرائیور اور اس میں موجود چاروں غیر ملکی محفوظ رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فورچونر گاڑی کے غیر ملکی ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچا دی۔