ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت: بھائیوں، والد کی ڈی این اے رپورٹ میں نیا انکشاف

ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت: بھائیوں، والد کی ڈی این اے رپورٹ میں نیا انکشاف
کیپشن: New development in Maria murder case: DNA report of brothers, father reveals new findings

ویب ڈیسک: ماریہ قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس کو ماریہ کے والد اور دو بھائیوں کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ تاہم رپورٹ میں ماریہ کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ماریہ کے والد اور بھائیوں کی جانب سے زیادتی نہیں کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ماریہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ مقتولہ ماریہ بی بی کے گھر سے باہر دیگر افراد کیساتھ ناجائز تعلقات پائے گئے جو بھائی فیصل کے ہاتھوں قتل کی وجہ بنی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں غیرت کے نام پر قتل کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ فرنزاک رپورٹ کے مطابق ماریہ کے قتل کی ویڈیو اصلی ہے۔ زیر حراست ملزمان کے موبائل قبضہ میں لے کر اس کا ویڈیوگرائمٹ، سونو گرافک ٹیسٹس، پولی گرافی ٹیسٹس اور پوٹینسی ٹیسٹ بھی کروایا۔