یوٹیوب میں اے آئی  اسسٹنٹ کی آزمائش، جلد متعاف کرائے جانے کا امکان

یوٹیوب میں اے آئی  اسسٹنٹ کی آزمائش، جلد متعاف کرائے جانے کا امکان

(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ  کی آزمائش جاری ہے جبکہ اسکو جلد تمام صارفین  کیلئے  متعارف کرا ئے جانے کا امکان ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے اس اے آئی اسسٹنٹ کی آزمائش امریکا میں یوٹیوب پریمیئم کے محدود صارفین میں کی جار ہی ہے۔ اس نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی )اسسٹنٹ کو صارفین کے ذہنوں میں ویڈیوز سے متعلق  موجود سوالات کے جواب دینے  کیلیے  استعمال کیا جائے گا۔

یوٹیوب   صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے رئیل ٹائم میں اس اے آئی اسسٹنٹ سے سوالات کے جواب پوچھ سکیں گے۔جس وقت یہ اے آئی اسسٹنٹ دستیاب ہوگا تو اینڈرائیڈ موبائل میں یوٹیوب ایپ میں Ask  نامی ایک نیا بٹن ویڈیوز کے نیچے نظر آئے گا۔اس بٹن پر کلک کرکے صارفین اپنے سوالات لکھ کر پوچھ سکیں گے یا پھر وہاں پہلے سے موجود پروموٹس استعمال کر کے ویڈیو کا خلاصہ یا مواد سے متعلق تجاویز لے سکیں گے۔

اس عمل کے بعد اے آئی اسسٹنٹ ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرکے  صارف کے سوال کے مطابق ردعمل دے گا، اس دوران  ویڈیو دیکھنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

فی الحال  تمام ویڈیوز کے لیے یہ اے آئی اسسٹنٹ کام نہیں کرے گا بلکہ گوگل کی جانب سے اسے بتدریج توسیع دی جائے گی۔

یہ اے آئی اسسٹنٹ اس وقت یکم مئی تک محدود صارفین کو دستیاب ہوگا ، اس کے فیڈ بیک  کو دیکھ کر یوٹیوب میں مستقل طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News