عالمی برادری افغانستان کی معاشی امداد کرے

عالمی برادری افغانستان کی معاشی امداد کرے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، تمام شراکت داروں سے ر ابطے بحال ہیں اور صورتحال کا بخوبی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، افغانستان سے بین الاقوامی سفارتکاروں کے محفوظ انخلا میں پاکستان بھرپور کردار ا دا کر رہا ہے اور افغانستان کے ساتھ مل کراس کو یقینی بنایا جا رہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ہالینڈ کے ہم منصب سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل ایک جامع سیاسی تصفیہ ہے اور یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ تشدد کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوا کرتا، افغانستان میں تمام فریقوں کو باہمی رضا مندی اور مشاورت سے ہی کوئی سیاسی حل نکالنا ہو گا،پاکستان افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس موقع پر چاہئے کہ افغانستان کے لوگوں کی معاشی مدد کی جائے ، افغانی شہریوں کو اس وقت ملک کی تعمیر نو کی اشد ضرورت ہے، پاکستان ، افغان انتظامیہ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سفارتی عملے کے محفوظ انخلا کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے۔

Watch Live Public News