کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان نے اعلان کر دیا ہے کہ برطانوی راج کے خاتمہ کے 102 سال مکمل ہونے پر ہم افغانستان اسلامی امارات کا اعلان کرتے ہیں، تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں افغانستان میں اسلامی حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ” برطانوی راج سے افغانستان کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان“۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1428236041039880193 ایک دوسری ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ”امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی تعلقات چاہتی ہے۔ہم نے کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کے بارے میں نہیں کہا ہے۔اس بارے میں جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں وہ درست نہیں ہیں اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں“۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1428265422495887364