میلسی (پبلک نیوز) چوک میتلا کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، حادثہ میں موٹرسائیکل میاں بیوی جاں بحق، 2 بچے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ میتلا چوک کے قریب پیش آیا جہاں پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار فیملی سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو بچے بھی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔