ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو قرض دینے کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو قرض دینے کی منظوری
اسلام آباد (پبلک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا جا رہا ہے۔ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبہ کے تحت دو لین سے چار لین کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائے گی۔ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا مقصد کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو اقتصادی مراکز کو جوڑنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔