اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ اور مردان میں بارش

اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ اور مردان میں بارش
پبلک نیوز: اسلام آباد راولپنڈی اٹک اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری، ملاکنڈ کی تحصیل درگئی، سخاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی۔ مردان شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ بارش نے موسم کو ٹھنڈا اور خوشگوار کر دیا۔ بارش کے پانی سے گلیوں میں نالیاں بھر آئیں۔ گرمی کا زور ٹوٹنے سے لوگ کے چہروں پر رونق آ گئی۔ دوسری جانب بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر عارضی ٹرپنگ اور فالٹ کی اطلاعات بھی ہیں۔ متاثرہ فیڈرز میں اڈیالہ، تڑامڑی، اٹک، ایچ ایٹ، جی ٹن فور نیو روات برما دھمیال محفوظ شہید شامل ہیں۔ لال کرتی برھان آرے بازار سی ڈی اے فلیٹس کہوٹہ ستی آرچر سکیم فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ آپریشن سٹاف موسم بہتر ھوتے ہی بجلی بحالی کی کارروائیاں شروع کر دے گا۔ لائن سٹاف اور صارفین بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔