ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ( پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی جسے مکمل دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے پاکستان بھر کے سرکاری ونجی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی تھیں۔ اس وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے صوبہ پنجاب اور خیب رپختونخوا کے اکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہی۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔