ایشیا کپ 2023کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ 2023کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
ایشیا کپ کے آفیشل براڈکاسٹرز کی جانب سے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ آفیشل براڈکاسٹرز کے مطابق میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان شامل ہیں۔ اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر اور پیوش چاولہ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے جس میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔