پاکستان میں منکی پاکس کاایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کاایک اور مشتبہ کیس رپورٹ
کیپشن: پاکستان میں منکی پاکس کاایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، ایم پاکس کے مشتبہ مریض کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، وہ آج صبح سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے، اسکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے ہیں۔

ذرائر نے بتایا کہ مشتبہ مریض میں ایک ہفتے سے علامات ہیں، نمونے این آئی ایچ بھجوادیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں منکی پاکس کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آیا، منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Watch Live Public News