خیبر پختونخوا: بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

خیبر پختونخوا: بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا،. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں، تشدد اور دھاندلی کے سہارے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی چالبازیوں سے رکنے کی ضرورت نہیں، عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور اپنے ووٹ سے پی ٹی آئی کو شکست دیں، جیالے انتخابی خلاف ورزیوں کو پارٹی الیکشن سیل یا براہ راست الیکشن کمیشن میں رپورٹ کریں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔