حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا

کراچی: جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔ حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایس آئی یو میں حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلا ہے۔ترجمان حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ناشتہ لے جانے والے ملازم نے سانپ کی اطلاع دی، حلیم عادل نے سانپ کو مار دیا ہے۔ترجمان محمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

فیصل واوڈا حلیم عادل شیخ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔

عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی کے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں شکر کریں کہ سانپ ہی نکلا ہے، اژدھا نہیں نکلا۔اس معمالے پر وفاقى حکومت سندھ حکومت سے رابطہ کرے گى

فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو انهىں باور کرائىں گے سیاسى انتقام اور اختلاف مىں فرق هوتا هے ۔اگر حلیم عادل کو کچھ هوجاتا تو دىکھتے کس کس کے خلاف مقدمات درج هوتے کون کون پھانسى کے کٹھرے په کھڑا هوتا۔ اگلے ڈھائى سال روٹى سستى هوگى مگر این آر او نهىں ملے گا۔

عدالت نےحلیم عادل شیخ اوردیگرکوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتےہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست ضمانت پر 22 فروری کو دلائل طلب کرلئے گئےہیں

خیال رہے کہ کار سرکار میں مداخلت اور پولنگ اسٹیشن پر اسلحے کے ساتھ جانے کے الزام میں عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔