’پاوری ہورہی ہے‘ پر ماہرہ خان کا پاجامہ ڈانس

’پاوری ہورہی ہے‘ پر ماہرہ خان کا پاجامہ ڈانس

ویب ڈیسک : گزشتہ کئی روز سے پاکستانی اور انڈین سوشل میڈیا پر دنانیر مبین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہےجس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘

دنانیر مبین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی دنیا بھر میں ویڈیوز بنانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، پاکستانی اور انڈین شوبز ستاروں نے اس پر اپنے اپنے انداز میں ویڈیوز بنائیں۔ اب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی دنانیر مبین کی ویڈیو سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خانپارٹی ہورہی ہے‘ ویڈیو پر رقص کررہی ہیں، ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکارہ مومل شیخ اور دیگر دوستیں بھی موجود ہیں۔ ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا نیا جام۔‘ اداکارہ نے کیپشن میں دنانیر مبین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے آپ کا مستقبل روشن ہو۔‘ اداکارہ نے اپنی ویڈیو کو پاجاما پارٹی کا نام دیا۔

ماہرہ خان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکارہ نے ایک گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو کو اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔