سیالکوٹ (پبلک نیوز) سیالکوٹ این اے 75 پولنگ اسٹیشن گوندکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 7 زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی موضع گوندکے میں پولنگ کے دوران دوسیاسی پارٹی کے کارکنان میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔
علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں ماجد اور ذیشان شامل ہیں جبکہ حیدر شیراز احمد اور طیب شدید زخمی ہیں جنہیں سول طبی امداد دی جارہی ہے۔