کراچی میں 2 کروڑ کی ڈکیتی واردات ناکام، فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی میں 2 کروڑ کی ڈکیتی واردات ناکام، فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق
کیپشن: کراچی میں 2 کروڑ کی ڈکیتی واردات ناکام، فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں   جوہر موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر اورگارڈ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، رقم منتقلی کی اطلاع دینے والے شخص کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملینیم فلائی اوور پر ہونےوالےمقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی,ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان پل پر بھاگ رہے ہیں، پولیس اہلکار بھی ویڈیو میں ملزمان کا تعاقب کررہے ہیں،ملزمان نےفرار ہونےکی کوشش کرتے ہوئے فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی،فلائی اوور کے نیچے کھڑے شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،ملزمان کو پکڑنے کے لیے   پولیس اہلکار نے بھی فلائی اوور سے جمپ لگادی۔

واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھاواقعے میں راہ گیر اور سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے،ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو بھی مارا گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ بلڈرز کے سیکورٹی افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس نے رقم منتقلی کی اطلاع دینے والے ملزم کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی کیش لیکر گلشن جمال کی جانب آرہی تھی اسی دوران 4موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی، ملزم ڈھائی لاکھ روپے،ایک رائفل اور دستاویزات لیکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ، فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ خاور مبین، دو راہ گیر عبدالوحید اور نذرحسین زخمی ہوئے،اسی دوران شاہراہ فیصل پولیس موبائل بھی پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزمان کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، گاڑی میں موجود 2 کروڑ کی رقم محفوظ رہی، پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان لوٹ مار کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق دونوں افراد کی میتیں آبائی شہر روانہ کردی گئیں۔

Watch Live Public News