لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے مزید کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ جیمز فالکنر کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔ میں تمام پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں۔ https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494975761144504327?s=20&t=SA63nFrmnpoGqo3iXZJo5Q جیمز فالکنر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا۔ لیکن میرے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا گیا، اس لئے میں آخری دو میچ نہیں کھیل سکتا۔ میرے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ تضحیک آمیز تھا. https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494976081581215744?s=20&t=SA63nFrmnpoGqo3iXZJo5Q دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی کے ترجمان نے جمیز فالکنر کے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کا ہے، وہ اسے دیکھ رہا ہے۔ ہم اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔