بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
کراچی (پبلک نیوز) بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی کے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔