بارش اور برفباری:نتھیا گلی میں سڑکیں اور بجلی بند، پشاور میں 4 افراد جاں بحق

بارش اور برفباری:نتھیا گلی میں سڑکیں اور بجلی بند، پشاور میں 4 افراد جاں بحق
کیپشن: بارش اور برفباری:نتھیا گلی میں سڑکیں اور بجلی بند، پشاور میں 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ملک کے بیشتر پہاڑی حصوں میں برفباری جاری ہے، جبکہ نتھیا گلی میں برفباری کے باعث مری روڈ سمیت تمام لنک روڈ بند ہو گئے ہیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ بارش اور تیزہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب نتھیا گلی میں اب تک ایک فٹ جبکہ غذر میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ موسم کی خواب صورتحال کے باعث سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق مری روڈ سمیت تمام لنک روڈ بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سڑکوں کو جلد از جلد کھول دیا جائے گا۔

اتھارٹی کی جانب سے گلیات سفر کرنے والے سیاحوں کو احتیابی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، دوسری جانب برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے، جس کے باعث سیاحوں سمیت مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338818-1112.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338818-1112.mp4

خیبر پختونخواہ میں بارش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق

جبکہ خیبر پختونخواہ میں بارش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، دو گھر مکمل طور پر تباہ، چار کو نقصان پہنچا، پشاور کا یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاس آب کی ناقص صورتحال، ٹریفک کا نظام متاثر۔

بالاکوٹ وگردونواح میں بارش 

بالاکوٹ وگردونواح میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ شروع جاری ہے،شوگران، کاغان، ناران اور ملحقہ مقامات پر دو انچ سے زائد برفباری ہوئی،بالاکوٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338846-8914.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338846-8914.mp4

سکردو

 کے کے ایچ حکام کا کہنا ہے کہ سکردو میں  شاہراہ قراقرم اچھر نالے میں بھاری لینڈ سلائیڈینگ کے باعث بلاک ہوگئی۔ گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر پھنس کر رہ گئے ۔سکردو: بارشوں کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338865-7468.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338865-7468.mp4

چمن: موسلا دھار بارش سے سائن بورڈ اور دیواریں گر گئیں
چمن میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سائن بورڈ اور دیواریں گر گئیں۔شہر کے نواحی علاقوں پرانا چمن، کوژک ٹاپ اور توبہ اچکزئی کے 3 مقامات پر آسمانی بجلی بھی گری۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ شیلا باغ، توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللّٰہ، خانوزئی، پشین، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، میزئی اڈا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338911-8521.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708338911-8521.mp4

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ 
اپر دیر اور گردونواح میں شدید برفباری، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل اور بند سڑکوں کو فعال کیا جا رہا ہے،شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل کی طرف جانے والی مین سڑک بند ہو گئی،ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج  نے فوری اقدامات کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دِیا ہے،ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے پھنسے ہوئے 148 مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے،پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل پر بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،شدید برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے چترال کی جانب ٹریفک کو روک دیا،ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے مسافروں کو خوراک اور کمبل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708339062-3508.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-19/news-1708339062-3508.mp4

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔

قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا، ملک میں کم سے کم گوپس میں درجہ حرارت منفی 4، لہہ، کالام منفی 3، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News