بافٹا فلم ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’’اوپن ہائیمر’’ نے سات ایوارڈز کےساتھ  کلین سویپ  کرلیا

بافٹا فلم ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’’اوپن ہائیمر’’ نے سات ایوارڈز کےساتھ  کلین سویپ  کرلیا

 ویب ڈیسک: بافٹا فلم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ۔ فلم ’’ اوپن ہائیمر’’ نے سات ایوارڈز کےساتھ  کلین سویپ  کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم نے بھی بافٹا فلم ایوارڈز میں خصوصی شرکت کی ہے۔ بہترین اداکار کے لئے ’’ اوپن ہائیمر’’ کے سیلئن مرفی کو بہترین اداکار اور رابرٹ ڈاؤنی جونئیر کو  بہترین معاون اداکار کے لئے بافٹا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔  سیلئن مرفی بافٹا ایوارڈ جیتنے والے پہلے آئرش فلم اسٹار ہیں ۔

 فلم اوپن ہائیمر کے ڈائرکٹر کرسٹوفر نولان کو بہترین فلم ڈائرکٹر کیلئے بافٹا ایوارڈ ملا ہے  وہ فلم انسیپشن، دی ڈارک نائٹ، اور ڈنکرک بنا عالمی فلم بینوں کے دلوں میں اپنی جگہ بناچکے ہیں۔ انہوں نے تیسری بار بافٹاایوارڈ جیتا ہے۔

  اس سے پہلے فلم ’’ آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ ’’ نے ہی 7 بافٹا ایوارڈ جیتے تھے اور اور اوپن ہائیمر نے اس کا ریکارڈ برابر کیا ہے. یادرہے 1971 کی فلم ’’ بوچ کیسیڈی اور’’ دی سن ڈانس کڈ’’ نے 9 ایوارڈ جیت کر ریکارڈ قائم کرچکی ہے.ہولوکاسٹ ڈرامہ The Zone Of Interest نے تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔2023 کی سب سے بڑی فلم ہونے ، اور پانچ نامزدگیوں کے  باوجود فلم ’’باربی’’  کوئی بافٹا ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی ۔

 تقریب  کی میزبانی ڈیوڈ ٹینینٹ نے کی۔

مینارٹی رپورٹ، دی وہیل اور دی واکنگ ڈیڈ سمیت فلموں اور ٹی وی شوز  کی معروف فنکارہ سمانتھا مورٹن کو اس سال کی بافٹا فیلوشپ کی فاتح قرار دیا گیا، یہ تقریب کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔’’دی بوائے اینڈ دی ہیرون ’’کو بہترین اینی میٹڈ فلم قرار دیا گیا – ’’پہلی جاپانی فاتح’’ – اور’’ 20 ڈیز ان ماریوپول’’ کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا۔ 

فلم’’امریکن فکشن’’ نے ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا بافٹا ایوارڈ  جیتا، ’’اناٹومی آف اے فال نے اصل اسکرین پلے اور ’’ارتھ ماما’’ نے بہترین رائٹر کے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کئ جیتا۔ 

Mia McKenna-Bruce نے ابھرتا ہوئے ستارہ کا بافٹا ایوارڈ جیتا یہ وہ  واحد ایوارڈ جسے عوام  کے ووٹ  سے منتخب کیا جاتا ہے۔

شہزادہ ولیم تقریب میں تنہا شریک ہوئے جبکہ ان کی اہلیہ 42 سالہ کیٹ ولیم پیٹ کی سرجری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

Watch Live Public News