ویب ڈیسک: موسم میں تبدیلی کے ساتھ مارکیٹ میں لان کی انٹری ہو گئی ہے۔ مگر خواتین کے لیے بری خبر بھی سامنے آئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ مارکیٹوں اوربازاروں میں لان کے کپڑوں کی انٹری ہوئی ،لان آئے اور خواتین نے مارکیٹوں کا رخ نہ کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔ پرنٹ لان اور کڑھائی والی لان کے ملبوسات سے دکانیں بھر گئ ہیں مگر اس مربتہ لان پر مہنگائی کا بھی رنگ چڑ گیا ہے۔
دوکانداروں کے مبطابق لان کی قیمت میں اضافے سے کاروبار کو نقصان ہو گا۔ مہنگائی سے صرف دکاندار ہی نہیں بلکہ گاہک بھی بے حد مایوس نظر آتا ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال لان کی قیمت دو گنا بڑھ گئی ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ لان کی قیمتوں کا سن کے لگتا ہے کہ اس سال نئے کپڑے خریدنے کی گنجائش نہیں بنے گی۔ گرمیوں کا دورانیہ جتنا زیادہ ہوتا ہے اتنی ہی اس سیزن کے کپڑوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔