پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے  9 ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے    لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز  نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ  اوورز میں7 وکٹ پر187رن بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  صاحبزادہ فرحان 62 رن بنا کر نمایاں رہے، جہاں داد خان نے  17 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے  45 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔سکندر  رضا نے 18 ، رسی وین ڈر ڈیوسن ، 15، شاہین آفریدی نے 12 اور  عبداللہ شفیق نے 11 رن اسکورکیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمدعامر ، محمد وسیم  اور  ابرار احمد نے 1،1  وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی جانب سے  جیسن رائے 24، سعود شکیل 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان رائیلی روسو نے 18 اور سرفراز احمد 11 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ، حارث راؤف،زمان خان ، سکندر رضا اور سلمان فیاز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News