کراچی: گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی: گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو وائرل، کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کےلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھے۔

پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا -

Watch Live Public News