پشاور: خیبرپختونخوا کے علاوے تختہ بیگ میں چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ کے پی کے علاقے تختہ بیگ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او خیبر محمد عمران کا کہنا ہے کہ جوابی کاروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، ابھی تک حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ہے۔