لاہور ( پبلک نیوز) بابلیانہ گاؤں میں 03 ڈاکو واردات کے لئے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے۔ مزاحمت پر ڈاکوں نے میڈیکل سٹور کے مالک پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ ملزمان اپنے ساتھی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے ان پر بھی فائزنگ کردی۔ فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ رائیونڈ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیئے۔ ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی سینکڑوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت قیصر اور جنید کے نام سے ہوئی۔